26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:34
ٹیکساس :چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،4افراد ہلاک
جیو نیوز - ہیوسٹن......امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہیوسٹن کے نزدیکی علاقے میں پیش آیا، جب ایک انجن والا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، یہ طیارہ گزشتہ صبح ہیوسٹن کے ائر پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔