تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:51

صومالیہ میں بم دھماکے،30 افراد ہلاک

جیو نیوز - موغا دیشو......صومالیہ میں مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہو گئے ،بم دھماکوں کی ذمہ داری الشباب نے قبول کر لی ہے۔

دھماکےصومالیہ کےجنوب مغربی علاقےبائی دوآ میں ریستوران کے قریب ہوئے، پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکاریستوران کے باہر کھڑی گاڑی میں ہوا، دوسرے دھماکے میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے وقت شہریوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعدادوہاں موجود تھی۔

دھماکوں میں 30 افراد ہلاک او ر کئی زخمی ہوئے،دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.