تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:15

بھارت: آندھرا پردیش میں 2 کونسلرز آپس میں لڑ پڑے

جیو نیوز - آندھراپردیش........بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں میونسپل کونسل کی ایک میٹنگ کے دوران دوکونسلرز آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق گنٹور میں تینالی میونسپل کونسل کی میٹنگ کے دوران ٹی ڈی پی پارٹی کے دو ارکان کے درمیان ہونے والی بحث اچانک ہاتھاپائی میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد ارکان نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھوسوں کی بارش کردی اور ایک دوسرے کے کپڑے تک پھاڑ دیئے۔

دونوں کونسلرز کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ کی وجہ کونسل کی میٹنگ کی کارروائی ریکارڈ کرنا تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.