تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:4

چینی وزیراعظم سے امریکا وزیر خزانہ کی ملاقات

جیو نیوز - بیجنگ.........چین کے صدر ژی جن پنگ اور امریکی صدر باراک اوباما کی ملاقات جلد ہو گی ۔ یہ اعلان یہاں وزیر اعظم لی کی کوانگ نے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اور وزیر خزانہ جیکب لیو سے ملاقات کے بعد کیا ، دونوں رہنمائوں کے درمیان متوقع ملاقات تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی ۔

وزیر اعظم لی نے کہا کہ ملاقات کے بارے میں سرکاری طورپر اعلان چین کی وزارت خارجہ کرے گی ۔امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جیکب لیو یہاں جی 20ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنر وں کے اجلا س کے سلسلے میں یہاں موجود تھے ۔

اس اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کرنسیوں کی قدر میں کمی کو روکنے اور عالمی معیشت کے فروغ میں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوششیں کریں گے ۔ صدر ژی اور امریکی صدر اوباما کے درمیان ملاقات نیشنلپیپلز کانگریس کے بیجنگ میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے بعد ہو گی۔

یہ سالانہ اجلاس آئندہ ہفتے کو شروع ہورہا ہے ، اس اجلاس میں رواں سال قومی ترقی کے پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ یہ اجلاس اس لحاظ سے بہت زیادہ اہم ہے اس میں آئندہ پانچ سال کے سماجی و اقتصادی پروگرام پر بھی غور کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.