تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:30

چین کا مختلف ممالک میں جوہری توانائی کے 30منصوبوں کا اعلان

جیو نیوز - بیجنگ........چین نے ”بیلٹ اینڈ روڈ “منصوبہ کے تحت مختلف ممالک میں 2030تک جوہری توانائی کے30 منصوبے تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

چین کی نیوکلیئر کارپوریشن کے صدر سنچن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کے منصوبے تعمیر کرنے کے لئے ارجنٹائن ، برازیل، مصر، برطانیہ، فرانس اور اردن کے ساتھ معاہدے حتمی ہو چکے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق 70سے زائد ممالک جوہری توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق2020کے اختتام پرمزید 130 جوہری توانائی کے منصوبے تعمیر کر لئے جائیں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوے کے تحت جوہری توانائی کے منصوبوں کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.