29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:59
پاکستان پہلے دہشتگردی روکے، پھر مذاکرات ہوں گے، بھارت
جیو نیوز - نئی دلی.........بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ پہلے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیے جائیں، اس کے بعد ہی مذاکرات ہوں گے ۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے اپنی ترجیح سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے بغیر پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات بحال نہیں ہو سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ واضح اور ٹھوس موقف اپنایا ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اور قومی سلامتی کے مشیر رابطے میں ہیں۔