تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:1

بین کارسن امریکی صدارتی امیدواری کی دوڑ سے الگ

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے بین کارسن نے اپنی نامزدگی واپس لینے کا اعلان کر دیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 64 سالہ کارسن نے کہاکہ انہیں سیاسی طور پر آگے بڑھنے کے کوئی امکانات دکھائی نہیں دے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اپنے آبائی شہر ڈیٹرائٹ میں ہونے والی بحث میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی امیدوار نامزد ہو سکتے ہیں۔

کارسن واحد افرو امریکی امیدوار تھے اور ابھی سپر ٹیوز ڈے کے روز کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.