تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:43

پرو میں شدید بارشیں اور سیلاب 11افراد ہلاک ،ہزاروں بے گھر

جیو نیوز - لیما......جنوبی امریکا کے ملک پرو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات کے دوران 11افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ۔

حکام کے مطابق پرو میں دو دہائیوں کی شدید ترین گرمی اور بد ترین سیلاب کا سامنا ہے۔ سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے، 5سو سے زائد مکانات، درجنوں سڑکیں اور شاہراہیں تباہ ہو گئی ہیں۔

لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کاموں میں مصروف ہیں،4روز کے دوران مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 11ہو گئی ہے۔ جب کہ 5ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.