تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:27

امریکی دنیا پر زیادہ توجہ مرکوز کریں ، کینیڈین وزیراعظم

جیو نیوز - اوٹاوا.........کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگر امریکی دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے،اس پر زیادہ توجہ مرکوز کریں تو کینیڈا کے عوام ان کو سراہیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطا بق جسٹن ٹروڈو نے ایک انٹرویو میں کہاکہ یہ بہتر ہوگا اگر امریکی دنیا پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں تھوڑی بہت آگہی کے پیش نظر میرے خیال میں بہت سے کینیڈین امریکیوں سے کچھ امید کرتے ہیں۔

کینیڈا کے لوگوں کو ایک اور ملک کے بارے میں اس کی اہمیت کے پیش نظر آگاہ ہونا چاہیے اور وہ امریکا ہے۔میرے خیال میں ہم بعض اوقات ایسا سوچتے ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ امریکی وقتاً فوقتاً ہم پر توجہ مرکوز کریں گے، ایک سرکردہ امریکی صدارتی امیدوار کا نام لیے بغیرانھوں کہا ، لگتا ہے کہ امریکی خارجہ امور کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے۔

کینیڈین وزیراعظم کی ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ وہ فوری طور پر نہیں جانتی ہیں کہ ٹروڈو کس امیدوار کا حوالہ دے رہے تھے۔تاہم قیاس یہی ہے کہ ان کا اشارہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.