تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:21

تارکین وطن غیر قانونی طریقے سے یورپ نہ آئیں ، ڈونلڈ ڈسک

جیو نیوز - واشنگٹن.......... یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ڈسک نے پناہ گزینوں کے بحران کو حل کرنے کی ایک نئی کوشش کے حوالے سے غیر قانونی طریقے سے یورپ آنے والے پناہ گزینوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ تارکینِ وطن کو انسانی اسمگلروں پر بھروسہ کر اپنی زندگی اور دولت کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

ڈونلڈ ڈسک نے ترکی اور یونان کا دورہ کر کے تارکین وطن کی مغرب کی جانب پیش قدمی کو کم کرنے کیلئے بات چیت کی۔ایتھنز میں یونان کے وزیر اعظم ایلیکسس تسیپراس کیساتھ ملاقات کے بعد ڈونلڈ ڈسک نے کہاکہ میں تمام تارکین وطن سے اپیل کرتا ہیں کہ وہ یورپ نہ آئیں۔

ڈونلڈ ڈسک نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ تارکین وطن کے بحران کو حل کرنے کیلئے یکطرفہ کارروائی سے گریز کریں۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور فرانس کے صدر فرانسوا اولاند فرانس کے شہر ایمنیز میں سکیورٹی اور پناہ گزینوں کے بحران پر بات چیت کی۔

ملاقات سے قبل فرانس کے وزیر خزانہ ایمینوئیل میکرون نے کہا کہ اگر جون کے ریفرنڈم کے بعد برطانیہ یوروپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو ان کا ملک تارکین وطن کو بغیر کسی چیک کے برطانیہ جانے دینے کی اجازت دے سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.