2 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:40
افغان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،25شدت پسند ہلاک
جیو نیوز - کابل ......افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کے مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 25 شدت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز کی کاروائی میں 10 شدت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہوئے، صوبہ ہلمند میں 9 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، صوبہ ارزغان میں 3 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ قندوز کی کاروائی میں 3 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔
وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کے دوران افغان فوج کے اہلکار بھی مارے گئے۔