تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:44

سابق فٹبالراو جے سیمپسن کے گھر سے ملےچاقو کی تحقیقات شروع

جیو نیوز - نیویارک.......امریکا کے سابق فٹبال اسٹار او جے سیمپسن کی سابق اہلیہ اور دوست کے قتل کے مقدمے میں 21سال بعد نیا موڑ آگیا۔ پولیس نے او جے سیمپسن کے پرانے گھر سے ملنے والے چاقو کی تحقیقات شروع کردی۔

امریکا کے سابق فٹبالر او جے سیمپسن پر جون 1994ء میں اپنی سابق بیوی اور اس کی دوست کو قتل کرنے کا الزام تھا اور عدالت نے مقدمے میں انہیں بری کردیا تھا۔ قتل کے اس کیس کو صدی کا سب سے بڑا ٹرائل قراردیا گیا تھا۔

21سال بعد اب اس مقدمے میں نیا موڑ آگیا ہے۔ لاس اینجلس میں ان کے پرانے گھر سے تعمیراتی کام کے دوران مزدور کو مبینہ طور پر ایک چاقو ملا ہے۔

امریکی پولیس کے مطابق فارنزک ماہرین چاقو کا جائزہ لے رہے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوجے سیمپسن کے پرانے گھر سے چاقو ملنے کی کہانی جھوٹی ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.