2 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:7
یمن میں معمر افراد کے مرکز پر حملہ،15 افراد ہلاک
جیو نیوز - صنعاء… یمن میں مسلح افراد نے معمر افراد کے مرکز پر حملہ کرکے 15 افراد ہلاک کردیا۔
واقعہ یمن کے ساحلی شہر عدن میں پیش آیا، 4 مسلح افراد بزرگ افراد کے مرکز میں داخل ہوئے ،حملہ آوروں نے مرد و خواتین کو ہاتھ باندھ کر باہر نکلنے کا کہا اور اندھا دھن فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں 8 بزرگ شہری، ایک سیکیورٹی اہلکار،4 بھارتی عیسائی راہبہ اور دو یمنی خاتون بھی شامل ہیں ۔حملہ آوروں کے بارے میں حکام کو اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔