تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:43

بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنےکیلئے کوششیں جاری ہیں ، ویٹی کن

جیو نیوز - ویٹی کن سٹی .... ویٹی کن نے کہا ہے کہ کلیسا بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور اس کے سدباب کے لیے پہلے بھی بھرپور کوششیں کر تارہا تھا اور اب بھی کر رہا ہے ۔

ویٹیکن سٹی سے جاری بیان کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس اس ضمن میں متواترکوششیں کر رہے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور اس کے سدباب کے لیے ویٹیکن کوششیں کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے متعدد واقعات کے منظر عام پر آنے سے ویٹیکن کو خاصی ندامت کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.