3 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:46
سویڈن : قتل کے الزام میں سیاسی پناہ کے متلاشی 3 افراد گرفتار
جیو نیوز - اسٹاک ہوم......سویڈن میں قتل کے الزام میں سیاسی پناہ کے 3 متلاشیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے ملکر مہاجرین کے ایک مرکز میں سیاسی پناہ کے ایک اور درخواست گزار کو خنجر سے حملہ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں تاہم ان کی شناخت کے بارے میں نہیں بتایا۔ سویڈن میں رواں برس کے دوران یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ تھا۔ سویڈن نے گزشتہ برس کے دوران ایک لاکھ 63 ہزار مہاجرین کو سیاسی پناہ دی ہے۔