تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:50

ٹیکساس، امریکی رکن کانگریس نے مسجد کا دورہ کیا

جیو نیوز - آرلنگٹن،ٹیکساس......راجہ زاہد اختر خانزادہ.......امریکی کانگریس اوردفاعی کمیٹی کےرکن مارک ویسی نے ریاست ٹیکساس کے شہر ارلنگٹن میں واقع مسجد کا دورہ کیا ،اس موقع ان کا کہنا تھا کہ رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات مین اصل مقابلہ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہی ہوگا مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ صدارتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں اور اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں ۔

امریکی ریاست ٹیکساس کےشہر آرلنگٹن میں واقع گرین اوکس دارالایمان مسجد میں نماز جمعہ کے بعد مسلمانوں سے خطاب میں کہا کہ مسلمان اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے ہی اپنی آواز کو امریکی ایوانوں میںقابل سماعت بنا سکتے ہیں۔ مارک ویسی نے کہا حال ہی میں پاگل پن پر مبنی بہت سے باتیں سننے کو ملیں،جیسے مسلمانوں کے امریکا میںداخلے پر پابندی لگادی جائے،ٹرمپ نے اسلام کے خلاف باتیں کرکے امریکیوں کو خوف زدہ بھی کیا اس لئے مسلمانوں سے ووٹ کے استعمال کو انتہائی سنجیدگی سے استعمال کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنےکی بات کو یقینی بنائیں۔

امریکا کی مستقبل کی پالیسیاں اسی وقت بہتر ہو سکیں گی جب ان پالیسیوں میں مسلمانوں کی بھی آواز شامل ہو گی۔اس موقع پر مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے صدر عماد سالم سمیت کمیونٹی راہنما ئوں نے کانگریس کے رکن کا مارک ویسی کا خیر مقدم کیا۔جنگ اور جیو کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں مارک ویسی نے کہا کہ وہ عنقریب دیگر مساجد کا دورہ کریں گے تاکہ مسلمانوں کو ان کے ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے ،انہوں نے کہاجن لوگوں نے ووٹ کیلئے اب تک رجسٹریشن نہیں کرائی ہے وہ جلد از جلد رجسٹریشن کرالیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.