3 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:17
امریکا:ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکا،3 افراد زخمی
جیو نیوز - ہیوسٹن.......امریکی ریاست ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکے اور آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
ایمرجنسی حکام کے مطابق ٹیکساس کے شہر پاساڈینا Pasadenaمیں برازیل کی نیشنل آئل کمپنی کی ریفائنری میں جنریٹر پھٹنے سے زودار دھماکا ہو گیا۔ جس کے بعد آگ لگ گئی ۔جس سے ریفائنری کا ایک حصہ جل کر تباہ ہوگیا۔
آگ سے جھلس کر تین افراد زخمی ہو گئے،فائر فائٹرز نے طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ یونٹ کو بند کردیا گیا ہے۔