تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:52

بھارت : شادی شدہ خاتون کا اغواء،اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جیو نیوز - بھوپال.........بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں وحشی درندوں نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع میں ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو بہلا پھسلا کر اغواء کرلیا اور بعد میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے واقعے میں ملوث 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

میگھ نگر تھانہ کے حکام نے بتایا کہ پرفل کمار نامی ایک شخص نے پنی بیوی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جس پر پولس نے تفتیش کے بعد مذکورہ عورت کو ڈھونڈ نکالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.