تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:7

صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ، 150 جنگجو مارے گئے

جیو نیوز - موغا دیشو......صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 150 سے زائد جنگجو مارے گئے،کارروائی دارالحکومت موغادیشو سے 120 میل کے فاصلے پر کی گئی۔

پنٹاگون کے مطابق امریکی فضائی فورس نے القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشباب کے راسو تربیتی مرکز جودارالحکومت موغادیشو سے 120 میل کے فاصلے پرواقع ہے نشانہ بنایاگیا، امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ کئی ہفتوں سے اس تربیتی مرکز کی نگرانی کر رہے تھے، ویک اینڈ پر کیے گئے ڈرون حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.