5 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:23
یمن میں جہاز میں آگ لگنے سے 2بھارتی شہری ہلاک
جیو نیوز - صنعاء.........خانہ جنگی سے دوچار خلیجی ملک یمن میں ایک جہاز میں آگ لگنے سے 2 بھارتی شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یمن میں ایک جہاز میں آگ لگنے سے اس کی زد میں آکر دوبھارتی شہری ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کرکے خود اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے کہا الصدا نامی جہاز میں آگ لگنے سے دو بھارتی ملاح مہیش کمار راج گوپال اور دیپو لاتیکا موہن ہلاک ہوگئے ۔