تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:11

برطانوی وزیرخارجہ کی کابل میں عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

جیو نیوز - کابل......برطانوی وزیرخارجہ نے کابل میں افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے افغان امن عمل کے لئے4اعشاریہ ایک بلین ڈالرزبھی دینے کا وعدہ کیا ۔

کابل میں افغان چیف ایگزیکٹیو اور برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہموند کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امن مذاکرات اور طالبان کے مذاکرات میں شرکت سے انکار پر بات چیت ہوئی۔طالبان نے موقف اختیار کیا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک بات چیت نہیں ہوگی۔برطانوی افواج افغانستا ن سے 2014 میں نکل چکی ہیں،تاہم اب بھی برطانیہ کے تقریبا 450 فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.