تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:36

امریکا کا پاکستان میں ڈرون حملوں میں ہلاک افراد کی تفصیلات جاری کرنے کا اعلان

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا نے پہلی بار پاکستان میں ڈرون حملوں میں ہلاک افراد کی تفصیلات جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلان کے مطابق امریکا پہلی بار ڈرون حملوں میں ہلاک اور زخمیوں کی تعداد اور تفصیلات جاری کرے گا۔

اس حوالے سے اوباما کی ہوم لینڈ سیکیورٹی ایڈوائزر مشیر لیزا موناکوکا کہنا تھا کہ 2009ءسےامریکی ڈرون حملوں میں ہلاک اور زخمی افرادکی تفصیلات جاری کی جائیں گی،تفصیلات جاری کرنے کا مقصد ڈرون حملوں کے معاملے میں شفافیت لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفصیلات جاری کرنے سے متعلق حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی، ڈرون حملوں کی تفصیلات کا تعلق پاکستان، یمن، لیبیا، صومالیہ اور بعض دیگر ممالک سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.