تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:45

بھارت کا مذہبی حقوق کمیشن کو ویزا دینے سے انکار ،امریکا کا اظہار تشویش

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکا نے بھارت کی جانب سے مذہبی حقوق سے متعلق امریکی کمیشن کے وفد کو ویزا دینے سے انکار کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مذہبی آزادی اور حقوق سے متعلق امریکی کمیشن کے وفد نے گزشتہ ہفتے نئی دلی کا دورہ کرنا تھا لیکن بھارت کی جانب سے ویزا دینے سے انکار پر کمیشن کے ارکان کا دورہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کمیشن کے ارکان کو ویزہ دینے سے انکار پر سخت مایوسی ہوئی،امریکا ایسے معاملات بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھاتا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کمیشن سعودی عرب ، چین اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کا جائزہ لیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.