تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:6

دہلی میں15سالہ لڑکی کو عصمت دری کے بعد جلا دیا گیا

جیو نیوز - کراچی....جنگ ویب ڈیسک ......بھارت میں ایک 15 سالہ لڑکی کو عصمت دری کے بعد آگ لگا دی گئی۔ یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافات میں پیش آیا،اس وقت اسپتال میں وہ لڑکی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جنسی زیادتی کے بعد قتل کے ارادے سے لڑکی کو آگ لگا دی گئی تھی۔ پولیس کانسٹیبل یا درام سنگھ نامی کا کہنا ہےکہ اس جرم کے سلسلے میں ایک بیس سالہ مشتبہ مرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لڑکی کے والدین نے پولیس کو جو رپورٹ درج کرائی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ کل طلوع آفتاب سے قبل گھر کی چھت سے بیٹی کی چیخ و پکار سنی اور جب موقع پر پہنچے تو اسے جسمانی طور پر بری طرح جلی ہوئی حالت میں پایا۔

یہ تازہ ترین واقعہ بھارت میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پولیس کو رپورٹ کیے گئے ان متعدد واقعات میں سے ایک ہے، جن میں عورتوں یا نابالغ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.