تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:36

ایف سولہ طیارے جلد پاکستان کے حوالے کر دیئے جائینگے،امریکہ

جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکا نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیارے جلد پاکستان کے حوالے کر دیئے جائینگے، افغان طالبان سے مذاکرات اور علاقائی امن میں پاکستان کا اہم کردار ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا واشنگٹن میں میڈیا کو معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے ، اس کی حمایت جاری رکھی جائینگی ، پاکستان سے سٹریٹجک ڈائیلاگ میں بہت سے ایشوز پر بات ہوئی جن میں اقتصادی اور سیکورٹی کے معاملات اہم ہیں ، سٹریٹجک ڈائیلاگ میں علاقائی استحکام اور افغانستان کے معاملات پر بات ہوئی ۔

مارک ٹونر نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات اور علاقائی امن کے قیام میں پاکستان کا اہم کردار ہے ، ایف سکسٹین طیاروں کا معاملہ کانگریس میں ہے ، امید ہے جلد از جلد پاکستان کے حوالے کر دیں گے ۔

امریکا نے اعتراف کیا ہے پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے ، افغان طالبان امن کی طرف آئیں تاکہ علاقائی امن قائم ہوسکے ، تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.