تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:25

سعودی وزیرخارجہ کی نریندر مودی سے ملاقات

جیو نیوز - نئی دہلی ..........سعودی وزیرخارجہ نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عدل بن احمد الجبیر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت ، سعودی عرب کے ساتھ دوستی اور اپنے رشتے کو کافی اہمیت دیتا ہے اور اسکے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اپنی خارجہ پالیسی میں بھارت کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.