تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:29

امریکا کا اپنے شہریوں کو لاؤس کا سفر نہ کرنے کا نیا انتباہ جاری

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکا نے اپنے شہریوں کو لاؤس کا سفر اختیار نہ کرنے اور وہاں محتاط رہنے کا نیا انتباہ جاری کر دیا۔

اس سے قبل امریکا کے محکمہ خارجہ نے گذشتہ ماہ جنوبی مشرقی ایشیائی ملک لاؤس کے لئے سفری انتباہ(ٹریول وارننگ)جاری کی تھی تاہم چند روز قبل وہاں روڈ نمبر 13 پر چلتی ٹریفک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے بعد نیا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

لاؤس میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کو ایک مخصوص روڈ نمبر 13کی طرف جانے سے منع کر دیا گیا ہے جو دو مشہور سیاحتی مقامات کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.