تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:51

کینیڈین وزیراعظم جمعرات کو واشنگٹن پہنچیں گے

جیو نیوز - واشنگٹن..........گزشتہ برس پارلیمانی الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کر کے کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے جسٹن ٹروڈو اپنے پہلے امریکی دورے پرجمعرات کو واشنگٹن پہنچیں گے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو صدر اوباما سے جمعرات ہی کے روز وائٹ ہائو س میں ملاقات کرینگے، جہاں کینیڈین وزیراعظم کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریبا گزشتہ دو دہائیوں میں ٹروڈو پہلے وزیراعظم ہوں گے، جنہیں واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈنر دیا جائے گا۔

اپنے اِس دورے کے دوران کینیڈین وزیراعظم طلبا کے ساتھ ملاقات کے علاوہ آرلنگٹن کے قبرستان میں پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کینیڈا کی گزشتہ حکومتوں کے دوران واشنگٹن اور اوٹاوا میں پائی جانے والی سرد مہری جسٹن ٹروڈو کے اِس دورے سے گرم جوشی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.