تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:44

بغداد میں جدید اسلحے کی نمائش ،18ممالک کی شرکت

جیو نیوز - بغداد......عراق کے دارالحکومت بغداد میں جدید اسلحے کی پانچویں نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 ممالک کی 70کمپنیوں نے شرکت کی۔

'ڈیفنس ، سیکیورٹی اینڈ ایوی ایشن فیئرمیں جدید اسلحے کے ساتھ ٹینکس، ریڈیو کمیونی کیشن، ڈی ٹیکٹو سسٹم، ریڈار سسٹم ،کامبیٹ روبوٹس اور فائیٹرزبکتر بند گاڑیاں شامل ہیں جو دفاعی نظام میں کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

شاندار آرمز نمائش میں دنیا بھر سے 18ممالک کی 70کمپنیاں شریک ہوئیں اور اپنے تیار کردہ اسلحے اوردیگر ٹیکنیکل اشیاء نمائش کیلئے پیش کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.