تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:41

چین:تیسدن لفٹ میں محصور رہنے والی خاتون دم توڑ گئی

جیو نیوز - بیجنگ.........چین میں 30دن تک لفٹ میں محصور رہنے کے بعد خاتون دم توڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے علاقے زیان کی ایک رہائشی عمارت میں ایک خاتون 30 دنوں تک لفٹ میں محصور رہی کیونکہ اس لفٹ کو مرمت کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ جب ایک ماہ بعد اس لفٹ کو کھولا گیا تو اس میں سے ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر ارادی قتل کے جرم میں اس لفٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ دار کمپنی کے افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.