تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:9

سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز

جیو نیوز - کراچی.....سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز ہوگیا،گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4بج کر 19 منٹ پر ہوا جبکہ اختتام 9 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔مکمل سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

مکمل گرہن کا آغاز 5بج کر 15منٹ پر ہوگا اور اختتام 9بج کر 35منٹ پر ہوگا۔سورج گرہن کا دورانیہ 5گھنٹے 16منٹ ہوگا۔ انڈونیشیا کے تین صوبے سماترا ،بورنیو اور سلاوی میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیاجاسکے گا۔

سنگاپور، کوالالمپور ، بنکاک، منیلا ، تائی پے اور آسڑیلیا کے شمالی حصوں میں سورج کو جزوی گرہن لگے گا۔ماہرین کے مطابق 33سال میں پہلی بار یہ مکمل سورج گرہن ہو گا ۔اگلی بار مکمل سورج گرہن کا منظر 33سال بعد دیکھنے کو ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.