تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اپریل 2012
وقت اشاعت: 13:11

اگنی 5 دو سال میں آپریشنل ہوجائے گا، بھارتی سائنسدان

جیو نیوز - نئی دہلی … بھارتی سائنس دان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے میزائل پروگرام کو یہیں تک محدود نہیں رکھے گا،اگنی 5میزائل دو سال کے اندر اندر آپریشنل ہوجائے گا۔ ہفتے کو یہ بات نئی دہلی میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ وی کے سرسوت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے میزائل پروگرام کو یہیں تک محدود نہیں رکھے گا۔ سرسوت کے نے کہا کہ اگنی پنجم کے دو مزید تجربے کیے جائیں گے، جس کے بعد اسے فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اگنی پنجم کے تجربے کو چین سے منسلک کیے جانے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.