تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اپریل 2012
وقت اشاعت: 14:56

اوہائیو یونیورسٹی میں طلبہ اور پولیس میں جھڑپ،متعدد افراد زخمی

جیو نیوز - اوہایو… امریکا کی اوہائیو یونیورسٹی میں طلبہ اور پولیس میں جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 30 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب وہاں سالانہ تقریب جاری تھی۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی میں3 ہزار سے زائد طلبہ شریک تھے جنہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس اور طلبہ میں جھڑپ کے نتیجہ میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 30 مشتعل طلبہ کو گرفتار کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.