تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اپریل 2012
وقت اشاعت: 15:12

چیچنیا: عسکریت پسندوں اور پولیس میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک

جیو نیوز - ماسکو …چیچنیا میں مطلوب عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو عسکریت پسند اور دو پولیس افسران شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ ضلع عدرمیز کے علاقے عرزیل میں پیش آیا۔ ضلعی پولیس کے سربراہ کے مطابق عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں پولیس کی پٹرولنگ پارٹی کے سربراہ بھی مارے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.