28 اپریل 2012
وقت اشاعت: 3:49
مسلمانوں نے برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ،ایڈ ملی بینڈ
جیو نیوز - گلاسگو ... برطانوی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ،برطانوی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے گلاسگو میں مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی مسلمانوں کی کوششوں کو سراہتی ہے اور انہیں اثاثہ تصور کرتی ہے انہوں نے کہا کہ محمد سرور نے پہلے برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوکر تاریخ رقم کی ، اور محمد سرور لیبر پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں ۔