تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2012
وقت اشاعت: 23:34

اردن میں نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا ، ایک خاتون وزیر بھی شامل

جیو نیوز - عمان … اردن میں خاتون سمیت 30 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم ڈاکٹر فائز الطراونہ کی زیر قیادت تشکیل دی گئی نئی کابینہ کے ارکان سے شاہ عبداللہ نے حلف لیا جن میں سے 9ارکان سابقہ حکومت میں شامل تھے۔ ڈاکٹر فائز الطراونہ نے سابق وزیر اعظم عون الخصاونہ کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.