تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2012
وقت اشاعت: 21:1

بھارتی فوجی آفیسرکی شہرت کو نقصان پہنچانے کا کیس ، دوسری عدالت منتقل

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں سابق فوجی آفیسر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے کیس میں نئی دلی کی ایک عدالت نے بھارتی آرمی چیف کا کیس دوسری عدالت کو بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ کے خلاف سابق لیفٹیننٹ جنرل تجیندر سنگھ نے نئی دلی کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آرمی چیف نے غلط الزامات لگاکر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے بعد آج نئی دلی کے ایک مجسٹریٹ کی عدالت میں آرمی چیف کے کیس کو دوسری عدالت میں بھیج دیا۔اب اس کیس کی سماعت 7 مئی کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.