تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2012
وقت اشاعت: 19:20

جاپانی شہر سوکوبا میں طوفان نے تباہی مچادی، ایک شخص ہلاک، 30 زخمی

جیو نیوز - ٹوکیو … جاپانی دارالحکومت کے قریب شمال مشرقی شہر سوکوبا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ایک شخص ہلاک ، 30 افراد زخمی اور سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔ دارالحکومت ٹوکیو سے 60 کلو میٹر دور سوکوبا شہر سے طوفان ٹکرایا جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر کئی ریسرچ سینٹرز اور تعلیمی اداروں کا مرکز ہے جو بری طرح متاثر ہوا ۔حکام کے مطابق طوفان سے تقریباً 200 گھروں کو نقصان پہنچا اور 24 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.