تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2012
وقت اشاعت: 23:8

امریکا نے مفاہمتی عمل کے تحت 20 طالبان قیدی رہا کردیئے

جیو نیوز - کابل … امریکا نے افغانستان میں 20 قیدیوں کو طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل کے تحت رہا کردیا ہے۔ امریکی اخبار نے کابل میں امریکی سفارت خانے کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے افغانستان میں شدت پسندوں کے ساتھ مفاہمتی عمل کے تحت 2 برسوں میں فوجی قید خانوں سے 20 قیدی رہا کئے ہیں۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ صرف ان قیدیوں کو رہا کیا گیا جو مستقبل میں خطرہ نہیں تھے۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کو امریکی فوج اور شدت پسند کمانڈرز کے درمیان بات چیت کے بعد رہا کیا گیا۔ رپورڑ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی اس وعدے کے بعد عمل میں آئی کہ وہ اپنے علاقے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کا سبب بنیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.