تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2012
وقت اشاعت: 6:24

بھارت ایران سے تیل کی درآمدکم کرے، ہیلری کلنٹن

جیو نیوز - نئی دہلی. . . ..امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی درامد میں کمی کے لئے اقدامات کرے۔ امریکی وزیرخارجہ نے نئی دہلی میں وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت کی جانب سے ایرانی تیل پر انحصار کم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات حوصلہ افزا ہیں تاہم امریکا توقع کرتا ہے کہ بھارت ایران سے تیل کی درامد کم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرے گا تاکہ ایران کو ایٹمی پروگرام پراپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے پر راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا شاید آئندہ دو ماہ تک یہ فیصلہ نہ کرسکے کہ آیا بھارت کو ایرانی سے تیل کی درامد پر مالیاتی پابندیوں سے استثنا دیا جائے یا نہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے اس مطالبے پر بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں لیکن بھارت توانائی کی اپنی ضروریات کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.