تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2012
وقت اشاعت: 19:50

تائیوان : سیاحوں کی بس پہاڑی سے نیچے جاگری، 15 افراد زخمی

جیو نیوز - تائی پے … تائیوان میں سیاحوں کی ایک بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئی پہاڑی سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ تائیوان کے مشرقی علاقے میں جنوبی کوریا کے سیاح تفریحی ٹور پر آئے ہوئے تھے کہ تاروکو نیشنل پارک کے مقام پر بس کا ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور بس حفاظتی جنگلہ توڑتے ہوئے پہاڑی سے نیچے جاگری۔حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے جن میں بس کا ڈرائیور اور ٹور گائیڈ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.