تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مئی 2012
وقت اشاعت: 15:24

بھارت، ماؤ باغیوں کا حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک1زخمی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے دھنتی وادا میں مسلح باغیوں نے سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جس وہ رات کے وقت معمول کی پٹرولنگ میں مصروف تھے۔ واقعہ کے بعد مقامی پولیس اور سی آئی ایس ایف کے دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے جہاں سے چھ لاشوں اور ایک زخمی سکیورٹی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حملہ آووں کی بندش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے معمول بن چکے ہیں اور اب تک ان حملوں میں درجنوں سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.