17 مئی 2012
وقت اشاعت: 19:52
پاکستان سے مذاکرات میں حافظ سعید کا معاملہ بھی اٹھائینگے،بھارت
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں حافظ سعید کا معاملہ بھی اٹھائیں گے،نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہو ئے بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ حافظ سعیدممبئی حملوں کاماسٹرمائنڈہے، اور بھارت نے اس حوالے سے دستیاب dossier بھی پاکستانی حکام کو دیئے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان میں پناہ لیئے ہوئے مجرموں پربھی بات ہوگی۔