تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مئی 2012
وقت اشاعت: 15:25

ملک میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ برقرار ہے، شامی صدر

جیو نیوز - دمشق … شام کے صدر بشارالاسد نے کہاہے کہ ملک میں دہشت گر حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مکالمہ، سیاسی اصلاحات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب اختلاف کی طرف سے کئے جانے والے تشدد کی مذمت کریں،ہم اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کے توسط سے اپنا یہ موقف عالمی برادری تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک کی طرف سے اپوزیشن کو ہتھیار اور رقوم دی جا رہی ہیں۔ ان دستوں میں فوجداری مقدموں میں ملوث مجرمان شامل ہیں جنہیں مختلف جرائم کی پاداش میں سزا دی جا چکی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.