18 مئی 2012
وقت اشاعت: 15:25
امریکا کا میانمر پر پابندیوں میں مزید نرمی کا عندیہ
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکہ کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے میانمر پر پابندیوں میں مزید نرمی کا عندیہ دیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں امریکا کے دورے پر آئے ہوئے میانمار کے وزیر خارجہ وونا مونگ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میانمار میں جاری سیاسی اصلاحات کے نتیجے میں امریکی سرمایہ کاری کے حوالے سے عائد پابندیاں معطل کر دے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میانمار پر پابندیوں کے قوانین اپنی جگہ موجود رہیں گے تا کہ ملک میں اصلاحات کا عمل متاثر نہ ہو۔