تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مئی 2012
وقت اشاعت: 21:51

لبنان میں کشیدہ حالات: یو اے ای اور قطر کی شہریوں کو نکلنے کی ہدایت

جیو نیوز - بیروت … لبنان میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات اور قطر نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارت اور قطر کی وزارت خارجہ نے لبنان میں متحارب گروپوں کے درمیان جاری محاذ آرائی اور بڑھتی ہوئی بدامنی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو لبنان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے جبکہ لبنان میں موجود شہریوں بالخصوص سیاحوں کو اپنے سفارتخانوں سے رابطے میں رہنے اور جلد از جلد لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.