تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مئی 2012
وقت اشاعت: 5:30

سعودی عرب برطانیہ سے تین ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا

جیو نیوز - ریاض ... سعودی عرب برطانیہ سے تین ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا۔سعودی وزارت دفاع کے ایک عہدے دار کیمطابق برطانیہ سعودی عرب کوجنگی طیارے سیمولیٹرز ،تربیتی آلات اور اضافی پرزہ جات دے گا۔اس سے پہلے سعودی عرب نے سن 2006 میں بتیس ارب نوے کروڑ ڈالرز کے معاہدے کے تحت بہتر یورو فائٹر ٹائفون طیاروں کی خریداری کا آرڈر دیا تھا۔اس معاہدے میں اسلحہ اور طویل عرصے کے لیے ان طیاروں کی سروس بھی شامل تھی۔کثیر کردار کے حامل یہ جیٹ جنگی طیارے ایک یورپی کنسورشیم نے تیار کیے تھے اور اس میں برطانیہ کی فرم بی اے ای سسٹمز کے تینتیس فی صد حصص ہیں۔ ان جنگی طیاروں کے حصول کے بعد سعودی پائیلٹوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی اور وہ جیٹ جنگی طیاروں کو مکمل مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں اڑا سکیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.