تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مئی 2012
وقت اشاعت: 12:47

مصر، صدارتی انتخابات میں اخوان المسلمین کا برتری کا دعویٰ

جیو نیوز - قاہرہ… مصر کی طاقتور جماعت اخوان المسلمین نے ووٹوں کی گنتی کے دوران برتری کا دعویٰ کیا ہے۔ مصر میں تاریخی صدارتی انتخابات کے دوسرے اور آخری دن کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اسلامی نظریات کی حامل اخوان المسلمین نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد 30 فیصد سے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم احمد شفیق 22.3 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.