تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مئی 2012
وقت اشاعت: 18:29

صنعاء: یمنی فوج کی زنجبار میں کارروائی، 62 عسکریت پسند ہلاک

جیو نیوز - صنعاء … یمن میں فوج نے کارروائی کرکے القاعدہ کے 62 مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ یمنی فوج نے جنوبی شہر زنجبار میں کارروائی کی ہے، جس کے بعد فوج نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 حکومتی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یمنی اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں متعدد کا تعلق صومالیہ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.