تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مئی 2012
وقت اشاعت: 0:27

قطر : دوحا کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 13 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق

جیو نیوز - دوحا … قطر کے دار الحکومت دوحاکے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ آتشزدگی ملک کے دوسرے سب سے بڑے شاپنگ مال اور انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ہوئی۔ وزارت داخلہ نے آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دم گھٹنے سے 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 13 بچے، 4 خواتین اور 2 فائر فائٹرز شامل ہیں۔ حکومت نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.